مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گڈو اور سکھر بیراجوں پر پانی کی آمد میں کمی جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ تینوں بیراجوں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اور پانی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہاں پانی کی آمد 8 لاکھ 21 ہزار933 کیوسک اور اخراج 7 لاکھ 98 ہزار 828 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔گڈو اور سکھر بیراجوں پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 7 لاکھ 98 ہزار 592 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 8 لاکھ 97 ہزار 919 کیوسک اور اخراج 8 لاکھ 66 ہزار 849 کیوسک ہے۔ تونسہ پر پانی کی آمد 4 لاکھ 42 ہزار 368 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 37 ہزار 368 کیوسک ہے۔
پاکستان میں گڈو اور سکھر بیراجوں پر پانی کی آمد میں کمی جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
News ID 1138229
آپ کا تبصرہ